مالدیپ (سپورٹس نیوز) پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی، مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔پاکستان نے فیصلہ کن میچ 18-26 اور 12-28 سے جیتا۔ پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ پہلے میچ میں بھارت کو آٹ کلاس کرتے ہوئے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔




