پاکستان کرکٹ کے مسائل کا ذمہ دار کون ہے۔ تیمور اکبر نے بتا دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ماڈل و اداکار معروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر تیمور اکبر نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ کو ٹھہرا دیا۔تیمور اکبر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے کھل کر بات کی اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ گزشتہ 3 سے 4 سال میں جو بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہوا ہے اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ کرکٹ بورڈ کی غلطی ہے۔تیمور اکبر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال میں 6 کپتان تبدیل ہوئے ہیں، ہر دوسرے فارمیٹ کا الگ کپتان ہے، ٹیم وہی ہے تو ٹیم کس کے انڈر پرفارم کرے گی؟انہوں نے کہا کہ ٹیم کو تقسیم کردیا ہے، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ہمارے تین اہم اور مرکزی کھلاڑی تھے ان کے درمیان اگر پھونٹ نہیں پڑنی ہوگی تب تبھی کپتانی ملنے کے بعد پڑ جائے گی۔ اتنا تو گلے محلے کی کرکٹ میں بھی ہوتا ہے جب تین دوست الگ الگ ٹیم کی کپتانی کرتے ہیں تو کھیل کے میدان میں آمنے سامنے ہی ہوتے ہیں یہ تو پھر انٹرنیشنل لیول کی بات ہے۔تیمور اکبر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایسے میں مقابلے بازی کی فضا نہ چاہتے ہوئے بھی ہو جاتی ہے یہ کام کرکٹ بورڈ نے جان بوجھ کے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں