ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے خود پر پیسہ کمانے والے کے لگے لیبل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ زندگی میں ایک اہم عنصر ہے اور انسان کو عملیت پسند ہونا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور پروڈیوسر اکشے کمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔وہ آج کل اپنی تازہ ترین فلم جولی ایل ایل بی 3 کی تشہیر میں مصروف ہیں۔




