گھر کے قریب تبادلہ کروانیوالے اساتذہ کی سنی گئی

لاہور (بیوروچیف) گھر کے پاس تبادلہ کروانے والے اساتذہ کیلئے پالیسی میں نرمی’ حق دار اساتذہ پر تبادلوں کیلئے 3سال کی پابندی نہیں ہوگی.اس سے قبل تبادلوں کیلئے ایک سٹیشن پر 3سال گزارنا لازمی تھا، حق دار اساتذہ کیلئے سیس پر الگ سے آپشن دی جائے گی۔ اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں موصول کی جارہی ہیں، اوپن میرٹ کے تحت اساتذہ 28ستمبر تک اپلائی کرسکیں گے۔ درخواستوں کی تصدیق کا عمل 4اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا، اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز 15اکتوبر کو جاری ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں