ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں متاثرہ بستیوں اور دیہات میں اینٹی لاروا سپرے اور فومیگیشن کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور صحت کی سرگرمیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم کے مطابق ملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے بچائو کے لیے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرگرم ہیں۔




