مکوآنہ(نامہ نگار)مکوآنہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک مظہراعوان’صاحبزادہ ملک سرفرازاعوان نے مشیروزیراعظم راناثنااللہ خاں سے ملاقات کی اورسینیٹرمنتخب ہونے پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اللہ خاں نے ہمیشہ ملکی و قومی معاملات میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی سیاسی بصیرت کی تمام سیاسی جماعتیں معترف ہیں ۔ انہوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی جنگ لڑی ہیں قائد پاکستان مسلم لیگ( ن) میاں محمد نواز شریف نے انہیں سینیٹر منتخب کروا کر بہترین فیصلہ کیا ہے ۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ خاں سینیٹر منتخب ہونے کے بعد ملک وقوم کے بہترین مفادات کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی تعمیر وترقی اور اسے مثالی شہر بنانے میں بھی پہلے سے بڑھ کر اپنی خدمات پیش کریگے ۔




