فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈو گر نے کہا ہے کہ فیصل آبادمیں عام لوگوں کیلئے سستی ٹرذنسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چندروزتک افتتاح کریں گی-30الیکٹرانک بسیں چلنے سے عام لوگ20روپے میں آ خری روٹ تک سفر کرسکیں گے ان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ہمیشہ ملک اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے پیش کئے۔پاکستان بھی اب خادمِ حرمین شریفین ہے، اللہ نے پاکستان کے نصیب میں یہ عزت لکھی ہے۔ پاکستان حرمین شریفین کی دھرتی کا محافظ بن گیا۔میاں نواز شریف نے موٹروے بنائی، ایٹمی دھماکے کیے۔




