پاکستان سعودیہ معاہدہ سے نئے دور کا آغاز ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ذیشان شوکت بٹ اور فیضان شوکت بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا اور پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میںعمارتوں پر پاکستان کا سبز، سفید، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کر رہا ہے اس ساتھ ہی سعوی عرب کا سبز پرچم بھی جگ مگ کر رہا ہے جو شراکت داری اور بھائی چارے کے نئے دور کی علامت ہے جبکہ اس دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کو حرمین الشریفین کی حفاظت کی سعادت بھی حاصل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں