ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا دھی رانی پروگرام مستحق بچیوں کے لیے امید کی نئی کرن بن گیا ہے۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اب تک 66 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانا کاشف کے مطابق ویری فیکیشن کا عمل جاری ہے جبکہ مزید اہل خاندانوں کو درخواست دینے کا موقع موجود ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جا نب سے اس انقلابی اقدام کا مقصد نادار، یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں عزت و وقار کے ساتھ ممکن بنانا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ہر منتخب دلہن کو دو لاکھ روپے سلامی اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ جبکہ صوبہ بھر میں پانچ ہزار اجتماعی شادیاں کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ یہ پروگر ا م وزیر اعلی کے فلاحی ویژن کا عملی ثبوت ہے جو غریب گھرانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔




