فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرز ا ق باجوہ کی قیادت میں بھٹہ مالکان کے وفد نے وزیر اعظم کے مشیر برائے رابطہ کمیٹی رانا ثنا ء اللہ خاں سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں سینیٹر بننے پر مبار کباد پیش کی ۔ڈویژنل صدر حاجی محمد اسلام، چیئر مین حاجی محمد الطاف، سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف،رانا عبدالرئوف خاں، ذیشان ڈوگراور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سینیٹر رانا ثنا ء اللہ خاں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں بالخصوص تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹیاں بنائی جائیں گی جس میں سرکاری اداروں کے ساتھ تاجروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہا کہ بھٹہ انڈسٹری ملک کی اہم انڈسٹری ہے جس کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ۔




