DCٹوبہ سے پروبیشنری آفیسرزکی ملاقات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو سے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP)کے پروبیشنری آفیسرز نے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو سیلاب سے متاثرہ علاقو ں میں جاری بحالی سرگرمیوں اور ضلعی انتظامیہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ایمرجنسی حالات میں عوامی خدمت کے جذبے اور بروقت فیصلے کرنا ایک منتظم کی سب سے بڑی پہچان ہے۔ نوجوان افسران کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ زمینی حقائق سے سیکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں