ٹوبہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انسداد مچھر سرگرمیاں تیز کردی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں انسدادِ مچھر سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد کاشف ندیم کے مطابق ہیلتھ ٹیمیں ملیریا اور ڈینگی سمیت مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کیلئے اسپرے، لاروی سائیڈنگ اور فو گنگ کر رہی ہیں۔ تحصیل کمالیہ کی یونین کونسل60، گائوں 732گ ب امیر علی شاہ میں82 گھرو ں اور 146کمروں میں اسپرے جبکہ 8 مقامات پر لاروی سائیڈنگ کی گئی۔ اسی طرح تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل75، گائوں 698/40 جی بی میں 44گھروں اور 109 کمروں میں اسپرے جبکہ10مقامات پر لاروی سائیڈنگ کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدا یا ت کے مطابق عوام کو مچھر سے پیدا ہونیوالی بیمار یوں سے محفوظ رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں