اے سی گوجرہ کی گرانفروشوں کے خلا ف کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو سرکاری نرخوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے مختلف مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا اور گرانفروشی پر متعدد دکانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50ہزار روپے کے جر ما نے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے آویزاں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں