امریکہ ،فرانس ،جرمنی ودیگر ممالک کی جدید ٹیکنالوجی سے مزین مشینری آلات کی نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری برائے ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور الامین مینگل نے 26ویں لپاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اس واٹر اینڈ انرجی ایکسپو میں چائنہ ، امریکہ ، فرانس، جرمنی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے مزین مشینری اور آلات کی نمائش کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب طیب فرید، منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد سہیل قادر چیمہ و دیگر نے بھی واٹر ایکسپو میں شرکت کی۔ سیکرٹری ہائوسنگ نور الامین مینگل نے واٹر ایگزیبیشن میں نمائش کے لیے پیش کئے گئے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور آئیڈیاز نو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں