تاندلیانوالہ میں ڈکیتی کی وارداتیں،شہری عدم تحفظ کا شکار

تاندلیانوالہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی تاندلیانوا لہ کے علاقہ اکبر چوک، رقبہ چک نمبر 419گ ب میں دن دیہاڑے راہ زنی کی سنگین واردات پیش آئی موصولہ اطلاعات کے مطابق، زاہد حمید ولد عبدالحمید قوم بھٹی سکنہ 177گ ب نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنی موٹر سائیکل ایم سی پر گھر سے تاندلیا نو ا لہ جا رہا تھا کہ اچانک تین نامعلوم مسلح افراد ہونڈا 125 موٹر سائیکل اپلائیڈ فار پر سامنے آ گئے نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر زاہد حمید کو روک کر اس سے نقدی پچاس ہزار روپے، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ چھین لیا اور تاندلیانوالہ کی جانب فرار ہو گئے۔تاندلیانوالہ کالج چوک ، تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی حدود میں راہزنی کی سنگین واردات پیش آئی محمد ریاض ولد اللہ دتہ، قوم انصاری ، سکنہ چک 604گ ب، نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنی سرخ رنگ کی ہنڈا CD-70موٹر سائیکل اپلائیڈ فار، ماڈل 2021، مالیت تقریبا 90 ہزار روپے پر شمس پورہ سے اپنے گھر جا رہا تھا جب وہ مذکورہ مقام پر پہنچا تو تین نامعلوم مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر روک کر 20ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ، ایک عدد موبائل فون مالیت 18 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں