ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ عوام کی بحالی اور امداد کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی سرو ے کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کو ان کے نقصانات کے مطابق ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید جمیل حیدر شاہ کی نگرانی میں سروے مہم کا آج سے باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی سروے ٹیمیں ہر متاثرہ دیہات اور ڈیرہ جات میں جا کر مکانات، فصلوں، مویشیو ں ، سرکاری عمارات اور سڑکوں سمیت تمام نقصانات کا ریکارڈ مرتب کر رہی ہیں، جبکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سروے مکمل ہوتے ہی ان متاثرین کو مالی امداد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فراہم کی جائیگی۔




