کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی میں آنیوالے سیلابی ریلے کے باعث گورنمنٹ ہائی سکول 58/3ٹکڑا شدید متاثر ہوا۔ سیلابی پانی سکول میں داخل ہونے سے نہ صرف دیواریں گر گئیں بلکہ بیس روز گزرنے کے باوجود سکول میں پانی جمع ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق سکول میں کھڑے اس پانی میں سانپوں اور مچھروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے طلبہ، والدین اور گاں کے رہائشی سخت خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی گزشتہ بیس دن سے مکمل طور پر معطل ہیں، جس کے باعث بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔




