محکمہ صحت کی ادویات کی مد میں 9ارب 10کروڑ کی ڈیمانڈ

لاہور (بیوروچیف)ہسپتالوں کیلئے ادویا ت کی مدمیں 9ارب 10کروڑکی ڈیمانڈ کردی گئی ، محکمہ صحت نیپنجاب حکومت کوسمری ارسال کردی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ہسپتال یوایچ آئی ریونیوسے ادویات خریدتے تھے، یو ایچ آئی ختم ہونے سے سرکاری ہسپتالوں کا ریونیو متاثر ہوا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ریونیو کم ہونے پر حکومت سے سب گرانٹ مانگی گئی، یو ایچ آئی کا 25 ارب بجٹ صرف پرائیویٹ ہسپتالوں کیلئے محدود کیا گیا۔ محکمہ صحت نے پہلے بھی ادویات کے لیے بجٹ مانگا تھا، دوبارہ سمری اور سفارشات پنجاب حکومت کو ارسال، یو ایچ آئی آمدن ختم ہونے پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں