بیوی کی علیحدگی کے بعد 6سالہ بیٹے کی اکیلے پرورش کی ‘ساجد شاہ

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار ساجد شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہوں نے اپنے 6 سالہ بیٹے کی اکیلے پرورش کی۔ساجد شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بیٹے کی اکیلے پرورش کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ساری زندگی میں اللہ نے ان سے کوئی اچھا کام کروایا ہے تو وہ بیٹے کی پرورش کی ذمے داری ادا کرنے کا موقع دے کر ہی کروایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب ان کی بیٹے کی والدہ سے علیحدگی ہوئی تو اس وقت بیٹا پانچ یا چھ سال کا تھا، اس موقع پر جب انہیں بیٹے کی ذمے داری ملی تو وہ پریشان نہیں ہوئے بلکہ خوش ہوئے کہ اللہ نے انہیں اس قابل سمجھا۔ساجد شاہ نے کہا کہ ابتدا میں وہ بیٹے کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر لے جایا کرتے تھے لیکن کچھ عرصے بعد احساس ہوا کہ یہ اس کے لیے بہتر نہیں ہوگا، اسی لیے اسے گھر پر چھوڑ کر جانے لگے۔انہوں نے بیٹے کو کم عمری سے ہی اپنے کام خود کرنے کی عادت ڈالی، پانچویں یا چھٹی جماعت میں ہی وہ نوڈلز اور آملیٹ بنانا سیکھ گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں