اکشے کمار نے منی مائنڈڈ لیبل پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے منی مائنڈڈ لیبل پر خاموشی توڑ دی۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انہیں منی مائنڈڈ کہنے والوں کو سیدھا جواب دے دیا اور واضح کیا کہ جب تک ان کی آمدنی ایمانداری اور محنت سے کمائی جاتی ہے وہ اس لیبل سے پریشان نہیں ہیں۔اداکار کا شمار بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے۔حال ہی میں اکشے کمار نے مقبول ٹاک شو آپ کی عدالت میں فلم جولی ایل ایل بی 3 کی پروموشن کے لیے شرکت کی اور تنقید کا بھی جواب دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں