تاندلیانوالہ کی UC85کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ کے نواحی گاں کی یونین کونسل نمبر 85کی عمارت جہاں عوامی مسائل سننے اور سہولتیں فراہم کرنے کا مرکز ہونا چاہیے تھا، وہاں آج جن بھوت اور کھنڈر ا ت کے علاوہ کچھ نہیں۔ مقامی لوگ کہتے ہیں کہ سرکاری عمارت پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے مگر آج یہ کھنڈر بن چکی ہے۔ کوئی پرسانِ حال نہیں، اور عوامی ٹیکس کے پیسے ضائع ہو رہے ہیں۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر یونین کونسل کی عمارت ہی اس حال میں ہو گی تو عام شہری کہاں جائیں گے حکومت ایک طرف ترقیاتی منصوبوں کے دعوے کر رہی ہے مگر دوسری طرف عوامی دفاتر کی حالت زار انتظامیہ کی نااہلی کو بے نقاب کر رہی ہے۔ یونین کونسل کی یہ حالت انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر عمارت کی بحالی اور مرمت کے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوامی سہولت کا یہ مرکز اپنی اصل حیثیت میں بحال ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں