فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف پنجاب کے صدر سجاد احمد خاں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم پاکستان شہباز شر یف کی پراثر ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کی ملاقات سے ملک کا وقار بلند ہوا،دونوں رہنماؤ ں کی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی پاک فوج کی بین الاقوامی اہمیت کی عکاس ہے،امریکی صدر کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بہترین شخصیت کا حامل قرار دینا ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور شہباز شر یف کی ملاقات تزویراتی بلندی کی آئینہ دار ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو دنوں میں تیسری ملاقات پاکستان کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔




