اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 30ستمبر تک 5فیصد رعایت کی سہو لت فراہم کر دی ہے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، شہری مقررہ تاریخ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ریجن اے اور بی کے دفاتر چھٹی کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی مکمل رہنمائی کی جا سکے۔افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے ٹیکس گزاروں سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ ٹیکس ادائیگی کے عمل کو مزید مثر اور تیز بنایا جا سکے۔ شہری چھٹی کے روز بھی ایکسائز دفاتر میں قائم بینک بوتھز کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔




