فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الحرمین الشرفین کی حفاظت بڑی سعادت ہے۔ مقدس سرزمین کے ناپاک دشمنوں کا ناطقہ بند کرنے کیلئے ہر مسلمان سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان کے فوجی جانباز اور عام لوگ سرزمین مقدس پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ پاکستان اور برادر اسلامی ریاست سعودیہ کے درمیان تحریری دفاعی معاہدہ تو اب منظر عام پر آیا ہے۔ اسلام کے استحکام اور دوام کیلئے مسلمان ملکوں کے درمیان بھر پور مثالی دفاعی اتحاد ناگزیرہے۔ فلسطینیوں کو کشت و خون سے بچانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لئے مسلمانوں کو اپنے اندر جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار کرنا ہو گا ۔




