سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ڈگری کالج اسپیشل ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز میں جا کر بچوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانیوالی تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور تدریسی معیار مزید بہتر بنانیکی ہدایت کی۔ ڈی او اسپیشل ایجوکیشن فریاد حسین نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کالج 2019 میں قائم ہوا تھا اور ڈویژن کا واحد ادارہ ہے جہاں خصوصی بچوں کو دو سالہ اے ڈی پی اسپیشل کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ اس وقت کالج میں 115 بچے زیر تعلیم ہیں جن میں 63 لڑکے اور 45 لڑکیاں شامل ہیں۔




