فلم انڈسٹری میں ابتدائی دور بہت بُرا تھا

ممبئی (شوبز نیوز)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دلچسپ مگر کٹھن تجربات یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ہفتے کے صرف 1000 روپے کماتے تھے اور یہ رقم لینے کے لیے انہیں خاتون پروڈیوسر کی انوکھی شرط پوری کرنا پڑتی تھی ہر بار پیسے ملنے پر دس بار گال پر بوسہ دینا۔سیف علی خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ابتدائی فلمی زندگی اور اس دوران درپیش مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔اسکوائر انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیف علی خان نے بتایا کہ اگرچہ وہ ایک مراعات یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن فلمی سفر ان کے لیے آسان نہیں تھا۔21 برس کی عمر میں ان کی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوگئی اور 25 سال کی عمر میں وہ دو بچوں سارہ اور ابراہیم کے والد بھی بن چکے تھے۔ اس کم عمری میں ان پر بھاری گھریلو اور مالی ذمہ داریاں تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں