ڈکی بھائی کے بعد سوشل میڈیا انفلوائنسر اسد ندیم مغل بھی گرفتار

لاہور (شوبز نیوز)سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے آن لائن جوا ایپ کو فروغ دینے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد ندیم مغل کو لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسد ندیم مغل نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے لاہور پہنچا تھا’ امیگریشن کے دوران سسٹم کی جانچ پڑتال میں ملزم کا نام ریکارڈ پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد ندیم کو ڈکی سے روابط کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ آن لائن جوا کیس میں متعدد انفلوئنسرز کیخلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں