آئندہ ورلڈ کلپ کا کپتان شاہین آفریدی کو بنایا جائے۔ باسط علی

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں ناقص کارکردگی اور ناکام بیٹنگ کے پیش نظر اگلے ورلڈ کپ کیلیے شاہین آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا جائے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے باسط علی قومی ٹیم کی کارکردگی اور بھارت سے شکست پر افسردہ اور برہم نظر آئے۔آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے تیاریوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانے کا فوری طور پر اعلان کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سفارشی کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور ٹیم میں دوستی یاری بھی نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں