فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کا آغاز ایک انقلابی قدم ہے جس سے ٹریفک دبائو کم کرنے ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی کے سابق جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ ایڈووکیٹ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائدین نے ہر دور میں اپنے عملی کردار سے ثابت کیا کہ ان کی تمام توانائیاں ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی ، عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں جدید ترین سہولیات مہیا کرنے پر مرکوز ہیں ، قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف نے پاکستانی عوام کو موٹروے کا تحفہ دیا اور ان کی عظیم بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے مکینوں کو الیکٹرک بسوں کا خوبصورت تحفہ دے کر اپنے عظیم باپ کا مشن زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں