گوجرہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں نہ تھم سکی

گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف واردا توں میں مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہوا ہے کہ برکت ٹائون کے رضوان شو کت نے اپنی موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑی کی ہو ئی تھی اور خود کام کی غرض سے اندر چلا گیا کہ اس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چوروں نے موقع پا کر چوری کر لی۔چک نمبر366ج ب کے محمد اعظم گھر کے باہر سے 70ہزاررپوے مالیت کا بکرا۔چک نمبر372ج ب کے احمد شیرازکے گھر کے باہر سے قیمتی بکرا اورچک نمبر 245گ ب کے محمد امجدکے گھر کے باہر سے نامعلوم چوروںنے1لاکھ روپے مالیتی بکرا چوری کر لئے۔ اعوان کالونی گوجرہ کامحمد صفدرنجی کمپنی کے موبائل ٹاورپو بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر تا ہے جو کھاناکھانے کیلئے گھر گیا جس کی عدم موجود مین نامعلوم چورٹاورکے کیبن سے4لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر کے فرارہو گئے۔وارداتوں کی طلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں