گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی تیار

لاہور (بیوروچیف) حکومت نے گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی۔پنجاب میں گندم مارکیٹ کو پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائیگا۔محکمہ خوراک کے مطابق موثر ریگولیشن پالیسی سے گندم مارکیٹ کو مستحکم کیا جائیگا ، مقامی خریداری فوڈ سکیورٹی کا بہترین ذریعہ ہے۔ حکام نے بتایاکہ پنجاب حکو مت گندم کی خریداری اور قیمتوں کا مستحکم کریگی، کسا نو ں کوسہارا دینے کیلئے حکومت مقامی گندم خریدنے پر غور کر رہی ہے۔ برآمدات پراحتیاط، حکومت نے عوامی ضرورت کواولین ترجیح دیدی۔ پنجاب اپنی اسٹریٹجک ریزروز قائم کرے گا، حکومت نے اس حوالے سے واضح ہدایت جاری کر دی حکومت کے فیصلے سے گندم اور روٹی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں