گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے دوافرادقانون کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ فیسکوٹاسک فورس نے چک نمبر305ج ب کے صارف بجلی مشاہد علی اور چک نمبر422ج ب کے بجلی صارف محمد اجمل کے بجلی میٹروں کو چک کیا تووہ مین کیبل سے ڈائرکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر تے ہو ئے پائے گئے ۔ جس پر ٹیم نے ان کے بجلی میٹر اتار کر قبضہ میں لے لئے ۔اور تحریری طور پرتھانہ صدر پولیس گوجرہ کو آگاہ کیا جنہوں نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔




