جڑانوالہ(نامہ نگار) ”ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن” 3ماہ بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ روڈ پر سڑک کی ازسرنو تعمیر کا آغاز کر دیا گیا،عوامی سماجی حلقوں نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش کو سراہا ہے،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ روڈ اور جھمرہ روڈ پر زیر زمین سیوریج پائپ ڈالنے کا منصوبہ شروع ہوا مگر ٹھکیدار مبینہ طور پر کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو چکا تھا زیر زمین سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے منصوبہ میں تاخیر کے باعث مذکورہ روڈ پر ٹریفک جام رہنے سے سکول کالج کے اوقات میں طلبا و طالبات اور شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ مذکورہ سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے باعث ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس گاڑیوں اور پولیس وین کو گزرنے میں دشواری پیش آ رہی تھی ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر فیصل راجہ جہانگیر انور نے مذکورہ روڈ پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ روڈ تک سڑک کی ازسرنو تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر مذکورہ روڈ پر کارپٹ سڑک کا کام مکمل کر لیا جائے گا جس سے ٹریفک رووانی میں بہتری آئے گی مذکورہ روڈ پر کام شروع ہونے پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے ہمیشہ حق سچ اور عوام کی ترجمانی کی ہے۔




