ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) سوشل ویلفیئر تحصیل آفس پیر محل کے زیر اہتمام معذور افراد کے سر ٹیفکیٹس کے اجراکیلئے اسسمنٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جسکی صدارت ایم ایس ڈاکٹر ہارون نے کی۔ اجلا س میں 46معذور افراد کا معائنہ کیا گیا اور سرٹیفکیٹس کے اجراکے لیے تمام مراحل مکمل کر لیے گئے۔ اجلاس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر محل میں منعقد ہوا۔بورڈ کے ممبران ڈاکٹر ابو بکر، سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ملک شبیر سمیت دیگر محکموں کے سربراہان اور ممبران نے شرکت کی۔ اختتامی سیشن میں شرکانے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور سوشل ویلفیئر و بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے تعاون کو سراہا۔




