فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی109کے امیرچوہدری زفرا د ر یس نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کاسیلاب کے باعث کا شت کاروں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے 24،25،26 اکتوبر کو کسان بچاو روڑ کارواں ہوگا جس میں کسان حکومتی پالیسیوں اور اپنے جائز مطالبات کے لئے نکلیں گے۔ سیلاب سے کاشتکاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دی جانیوالی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ سیلاب نے ملکی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان پہچایا ہے۔ لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں برباد ہونے سے حالات مزید سنگین ہو جائیں گے۔حکومت کی جانب سے محض ایک ماہ کے بجلی کے بل معاف کر دینا کافی نہیں بلکہ کاشتکاروں اور عوام کو پہنچنے والے نقصان کا ٹھیک تخمینہ لگاکر ان کی مدد کی جائے ۔ لوگوں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔




