ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزما ں بٹ، یاسر اقبال کھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کی شرح کئی سالو ں کی کم ترین سطح پر لانے کے دعوے کرنے والی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ افسوسناک ہے۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض ، انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔سرکاری ہسپتالوںمیں مریضو ں کومفت ادویات کی فراہمی بندہے۔ پنجاب بھر میں ادویات ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں