اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ تین سالوں میں 20لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے بیرون ملک ملازمتیں حاصل کیں۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2023سے اگست 2025تک 2,036,511پاکستانیوں نے 20سے زائد ممالک میں ملازمتیں حاصل کیں۔جن ممالک میں پاکستانیوں کو روزگار ملا ان میں متحدہ عرب امارات عمان، چین جاپان، سعودی عرب، قطر، بحرین، عراق، برطانیہ، آسٹریلیا، کویت، جمہوریہ ترکی، یونان، ملائیشیا، کرغزستان، قبرص، آذر با ئیجان، رومانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق 2023میں 859,762پاکستانیوں نے ان ممالک میں ملازمتیں حاصل کیں، 2024 میں 725,613اور 2025میں اگست تک 451,136پاکستانیوں نے ملازمتیں حاصل کیں۔پاکستانی ورکرز کے بیورو کے رجسٹرڈ ڈیٹا میں پچھلے تین سالوں میں 20سے زائد ممالک میں اتار چڑھا وآیا، کچھ سالوں میں اضافہ ہوا اور کچھ میں کمی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترقی یا زوال کا کوئی مستقل نمونہ نہیں رہا ہے۔سعودی عرب اس فہرست میں سرفہرست ہے، جس میں 1.192ملین افراد نے ملازمتوں کیلئے اندر ج کر ا یا، جن میں2023میں426,586، 2024 میں452,373، اور 2025میں اگست تک 313,717افراد شامل ہیں۔کے ایس اے کے بعد متحدہ عرب امارات میں 3,19,933 پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہے جن میں2023 میں 229,880 کارکنان،2024میں 65,992اور 2025 میں اگست تک 23,861کارکن شامل ہیں۔




