لاہور (سپورٹس نیوز) اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے فاسٹ بولر حارث رئوف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی پلان نہیں تھا ورنہ ایشیا کپ فائنل جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ حارث رئوف پر تو آپ پابندی لگائیں انہیں کم از کم دو سال تک ڈومیسٹک کرکٹ تک محدود رکھیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے ہی نہ دیں۔




