کراچی (شوبز نیوز)نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل شرپسند کا گانا ریلیز کردیا گیا۔نامور اداکاروں کے ساتھ نجی ٹی وی کا ڈرامہ شرپسند جلد نشر کیا جائے گا، نجی ٹی وی کے ڈراموں کی کہانیاں ہی نہیں او ایس ٹی بھی سننے والوں کے دلوں کو لبھاتے ہیں۔اب 2025کے سب سے بڑے ڈرامے کا گانا ریلیز ہوگیا ہے جس میں لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ڈرامہ شرپسند کے نمایاں اداکاروں میں نعمان اعجاز، حریم فاروق، حرامانی اور عفان وحید شامل ہیں۔شر پسند ڈرامے کی کہانی اس لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس پر تہمت لگائی گئی تھی جس نے اس کی زندگی برباد کردی۔چوتھے ٹیزر میں حرا مانی مظلوم لڑکی کی کہانی سنا رہی ہیں جس کی زندگی محض الزام کی وجہ سے برباد ہوئی۔ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ نعمان اعجاز منفی کردار میں موجود ہیں۔ ٹیزر میں ان کے چہرے پر شیطانی مسکراہٹ بھی دکھائی گئی ہے، جب کہ ڈرامے کے عنوان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کو اپنے اشاروں پر نچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔




