ممبئی(شوبز نیوز) کرائم برانچ نے دلیپ چودھری نامی شخص کو مغربی بنگال کے ضلع سے گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے مشہور کامیڈین اور اداکار کپل شرما کو ایک کروڑ روپے کے بھتہ کی دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق، دلیپ نے کپل شرما کو ایک ای میل بھیجی جس میں اس نے خود کو گینگسٹرز گولڈی برار اور روہت گودارا کے گروہ کا رکن ظاہر کیا۔ اب یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں۔




