”پیرس فیشن ویک ”ایشوریہ کی ہیرے جڑی شیروانی پہننے کی ویڈیو وائرل

پیرس (شوبز نیوز) بالی وڈ کی سٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی موجودگی سے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں، انہوں نے پراعتماد انداز میں ریمپ واک کی اور منیش ملہوترا کی جدید تخلیق کے ذریعے روایتی دستکاری کو عالمی سٹیج پر پیش کیا۔51 سالہ ایشوریا رائے بچن، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نیریمپ پر ہمیشہ کی طرح شاندار انداز میں سب کو متاثر کیا، جیسا کہ وہ 1994 سے کرتی آ رہی ہیں ایشوریہ نے نفیس ری امیجڈ شیروانی پہنی، جو انڈگو رنگ میں خصوصی طور پر تیار کی گئی تھی۔ اس لباس میں روایتی شیروانی کو انڈروجنس کاچر کے زاویے سے نئے انداز میں پیش کیا گیا۔ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ لک مردانہ ورثے پر مبنی ہے لیکن جدید سنسوالٹی سے مزین ہے۔ انسٹاگرام پر لباس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس میں 10 انچ کی ہیرے کی کڑھائی والے کف، متعدد ہیرے کے اسکالپ، ہیروں کے ٹسل ڈراپ اور ہیرے جڑے جانوروں کے بروچز شامل ہیں، جو پیرس فیشن ویک کی شاندار شان کے مطابق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں