زیورخ (شوبز نیوز) زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) سے تخلیق کردہ اداکارہ ٹلی نورووڈ کی رونمائی کے بعد ہالی ووڈ میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں، جس کے بعد اداکاروں کی کمیونٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ٹلی نورووڈ کی خالق، اداکارہ اور پروڈیوسر ایلین وین ڈر ویلڈن نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کردار انسانوں کا متبادل نہیں بلکہ ایک تخلیقی کام اور آرٹ کی شکل ہے۔




