یقین نہیں آرہا آج ہم دونوں ایک ہوگئے

کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل چالباز کا دوسرا ٹیز جاری کردیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل چالبا میں حماد شعیب (عاشر)، زوہا توقیر (ایشل)کا مرکزی کردار نبھائیں گے دیگر اداکاروں میں ثانیہ شمشاد، حسن خان، شبیر جان، ایمان خان اور احمد رندھاوا شامل ہیں۔ ثانیہ شمشاد چالباز میں منفی کردار نبھائیں گی۔چالباز کی ہدایت کاری کے فرائض را ایاز شہزاد نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندا رضوی نے لکھی ہے۔ڈرامے کی کہانی ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو اٹوٹ نظر آتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں