میونسپل کمیٹی صفدر آباد کا پیرا فورس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن

صفدرآباد(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی صفدرآ با دکو اپنی ناکامی چھپانے کا بہترین موقع میسر آگیا ۔ پیرا فورس کا سہارا لیکر اردو بازار میں انکروچمنٹ کے نام پر اچانک دھاوا بول دیا۔ بڑی تعداد میں میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی کود پڑا۔دکانوں کے ساتھ گندے پانی کے نالے پر رکھا ہوا سامان اٹھا لیا ، کسی کو قابو کیا اور کسی کو چھوڑ دیاوالی پالیسی جاری رہی۔دکاندار عملہ کمیٹی کا منہ تکتے رہے،،،کمیٹی کا ملازم ملک اختر نامی کلرک انکروچمنٹ فوج (بمبار منٹ)کی قیادت کر رہا تھا۔شہری حیران ہیں کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے؟چیف آفیسر غائب اور کلرک اختیار استعمال کر رہا ہے۔یہ کونسی ایڈمنسٹریشن ہے۔ایک شہری نے کہا کسی دکاندار کا سامان اٹھا لیا اور کسی کو رہنے دیا ۔کسی کو وارننگ دی کہ کل تک اپنا سامان اٹھا لو لیکن جس غریب کا سامان ملازموں نے اٹھا کر ٹرالے میں رکھا اس کا کیا قصور ہے؟شہری نے کہا کہ سر آپ میڈیا والے ہیں یہ سب تماشا دیکھو۔ یہ سب ڈرامہ ہو رہا ہے۔کمیٹی کے عملہ کی موجودگی میں کئی دکاندار اپنے پھٹے ،ریڑھیاں اور دوسری چیزیں قریبی گلیوں میں رکھتے رہے مگر وہ بچ گئے،انہیں کچھ بھی نہ کہا۔کئی پھنس گئے اور جرمانے کی زد میںآ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسراپنے اختیار ا ت بذات خود استعمال کریں۔کلرکوں کو جرمانے کی کاپیاں نہ پکڑائیں۔اس کام کیلئے ریٹائرڈ ملاز مین ایکسپرٹس کلاس ون کی خدمات لی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں