پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکارہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اورسابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ماحولیاتی وزرعی ایمر جنسی کے نفاذ کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان اس وقت ماحولیاتی تبد یلیوں اور قدرتی آفات کے شدید ترین چیلنجوں کا سا منا کر رہا ہے جن میں خشک سالی ، پانی کی قلت، جنگلات کی کٹائی۔ غیر موسمی بارشیں ، سیلاب اور زمینی کٹا شا مل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ یہاں زرعی شعبہ شدید دباو میں ہے ، کسانوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ قدرتی آفات کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور مالی نقصان سے دوچار ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں