پاکستان کو کمزور کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے ۔ ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا تو بربادی اسکا مقدر بن جائیگی ۔ امت مسلمہ غزہ کے مسلمانوں کیساتھ ہیں اور ان کی معاشی ‘ اخلاقی اور ایمانی حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری کے ایجنٹ پاکستان میں فرقہ واریت کے ذریعے انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں