نااہلی سے کھربوں روپے کا پانی ضائع کر دیا گیا

سرگودھا (بیورو چیف) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی متین احمد قر یشی نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کا پانی ہم نے اپنی نااہلیوں کی وجہ سے ضائع کر دیا ہے یہ اس ملک کے عوام کی بدقسمتی ہے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ آنے والے سالوں میں دنیا پانی کی بوند بوند کو ترسے گی دنیا نے اپنے اپنے ممالک میں ہزاروں ڈیمز بنا لیے ہیں جبکہ جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے افغانستان نے بھی چار سال میں اپنے ملک کے اندر چار ڈیم بنا لیے ہیں مگر پاکستان میں چند لوگوں کی وجہ سے ڈیمز نہیں بن رہے جو ڈیمز مخالف ہیں ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انہیں سی سی ڈی کے حوالے کر دیا جائے کیونکہ ڈیمز بنانے کا اب واحد ذریعہ سی سی ڈی رہ گئی ہے کیونکہ حکمران اور دیگر ادارے ڈیمز بنانے کے لیے مخلص نظر نہیں آرہے جس کی وجہ سے پاکستان کا کھربوں روپے کا پانی ضائع ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں