ٹوبہ میں تعلیمی اداروں کی بہتر ی کیلئے اقدامات جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1، چک نمبر 388ج ب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوٹ سورسڈ سکول کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماڈل ہائی سکول جاری امتحانات کے سنٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عمل کو شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنانے کے حوالے سے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔اسی طرح انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں