فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کے احکامات پر وولٹیج کے مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹو فیزٹرانسفارمز کوتھری فیزمیں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکوکے مختلف آپریشن سرکلز جن میں فرسٹ، سیکنڈ، جھنگ اورسرگودھا سرکل شامل ہیں گذشتہ ماہ کے دوران42ٹوفیز ٹرانسفا ر مرز کو تبدیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیسکو فرسٹ سرکل میں 100کے وی اے کے ایک، 200کے وی اے کے آٹھ ٹرانسفا ر مرز، سیکنڈ سرکل میں 50کے وی اے کا ایک، 100 کے وی اے کے پانچ اور 200کے وی اے کے 19ٹرانسفارمرز، جھنگ سرکل میں 200 کے وی اے کے دو ٹرانسفارمر،ٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل میں 100کے وی کے تین اور 200کے وی اے کے تین ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا گیا۔ فیسکو ترجمان محمد سعیدرضا کے مطابق ٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی سے ان علاقوں سے موصول ہونیوالی وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات کو دور کرنے میں مدد ملے گی جس سے نہ صرف صارفین کے وولٹیج کے مسائل حل ہوں گے بلکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی ہو گی۔انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بلا تعطل اورمسلسل بجلی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اورٹو فیز ٹرانسفارمرز کی تبدیلی ہمارے اس عزم کی ایک کڑی ہے۔




