گیم پلان نہ ہونے سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا’ شعیب اختر

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) سابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پاس گیم پلان نہ ہونے سے ایشیا کپ ہاتھ سے نکلا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا کپ جیت سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ بڑی اچھی تھی،کھلا ڑیوں کے پاس کوئی گیم پلان نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کو گردن سے پکڑ لیا تھابھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف واضح دبائو میں دکھائی دے رہی تھی۔ سابق قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بنا بنایا میچ بھارت کوتھما دیا، اہم میچ میں فاسٹ بالر کو کیوں نہیں کھیلایا گیا، نہ ہی ٹیم کے پاس سنگل ڈبل لینے کی تکنیک تھی۔شعیب ملک بے کہا کہ پوری دنیا کی ٹیمیں فاسٹ بالر کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کو کھیلایا جانا چاہیے تھا، غلط فیصلوں نے جیتا ہوا میچ بھارت کی گود میں ڈال دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں